سلو بھائی کی مشکلات میں اضافہ ۔۔۔ عدالت سے ضمانت کیوں دی گئی ۔۔۔ بھارت میں دبنگ خان کی مخالفت میں ایسا احتجاج شروع ہو گیا کہ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

سلو بھائی کی مشکلات میں اضافہ ۔۔۔ عدالت سے ضمانت کیوں دی گئی ۔۔۔ بھارت میں دبنگ خان کی مخالفت میں ایسا احتجاج شروع ہو گیا کہ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

ممبئی (ویب ڈیسک) اگرچہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سلمان خان کو نایاب ہرن کیس میں ملنے والی 5 سال قید کی سزا میں ضمانت دے دی ہے، تاہم ابھی ان کی مشکلات کم نہیں ہوئیں۔اداکار کو سیشن جج کی جانب سے ضمانتدیے جانے کے معاملے پر راجستھان کا بشنوئی قبیلہ ناراض ہے اور انہوں نے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔خیال رہے کہ سیشن جج رویندرا کمار نے سلمان خان کو 7 اپریل کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی تھی۔عدالت نے اداکار کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 7 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے سلمان خان کو کورٹ کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے سے بھی روک دیا تھا۔سلمان خان نے راجستھان سینٹرل جیل میں 2 دن اور ایک رات گزاری تھی، انہیں 5 اپریل کو جودھپور کی ٹرائل کورٹ نے 1998 میں 2 سیاہ ہرن مارنے کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ٹرائل کورٹ نے اسی کیس میں نامزد مزید 5 اداکاروں سیف علی خان، تبو، سونالی باندرے، نیلم اور شنیت سنگھ کو بری کردیا تھا۔جیل کی سزا ملنے کے بعد سلمان خان نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔سیشن کورٹ نے اداکار کی درخواست پر 2 دن سماعت کے بعد ان کی ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد انہیں 7 اپریل کی شام کو راجستھان جیل سے بریکردیا گیا تھا۔سلمان خان کی ضمانت ہونے اور انہیں جیل سے بری کیے جانے پر راجستھان کا بشنوئی قبیلہ غصے میں ہے اور اس نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔نیوز18 کے مطابق راجستھان کے بشنوئی قبیلے کے معزز افراد نے سلمان خان کو سیاہ ہرن کیس میں سیشن کورٹ کی جانب سے ضمانت دیے جانے پر نالاں ہیں اور انہوں نے ماتحت عدالت کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔بشنوئی قبیلے نے ہی سلمان خان کے خلاف 20 سال قبل نایاب ہرن کے شکار کا مقدمہ درج کروایا تھا اور اسی قبیلے کے افراد ہی اس کیس میں عینی گواہ ہیں۔بشنوئی قبیلے نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک راجستھان ہائی کورٹ میں سلمان خان کی ضمانت کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔تاہم امکان ہے کہ ایک ہفتے کے اندر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جائے گی۔یاد رہے کہ بشنوئی قبیلے کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ نایاب سیاہ ہرن کو مقدس مانتے ہیں اور اس کی قریبا عبادت بھی کرتے ہیں۔