الیکشن 2018 کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ تختِ لاہور کس کے حصے میں آئے گا؟ سیاستدانوں کے گرو اور کنگ میکر پیر پگارا نے پیشگوئی کر دی
لاہور( ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگارا نےکہاہے کہ الیکشن 2018 کے نتیجے میں پنجاب میں صرف مسلم لیگ (ن ) حکومت بنتی نظر آرہی ہے، جو مائنس نواز شریف ہوگی، اس مسلم لیگ کا کیا نام ہو گا وہ بھی سامنے آجائے گا۔ن کے خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے صدر خسرو بختیار اور دیگر قیادت کے ساتھ انکے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی قیادت کی دعوت پر ان کے دفتر آئے ہیں، سیاسی جماعتوں سے ملاقات کا مقصد سندھ کی طرح پنجاب میں بھی اتحاد بنانا ہے، جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا عوامی مطالبہ جائز ہے اسے پورا کرنا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سے کوئی رشتہ اور رابطہ نہیں ، شہباز شریف ملاقات کے لئے آئے تو انکار نہیں کروں گا۔ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کو مایوس کیا ہے، ہمارا بہت سے دوستوں سے رابطہ ہے، (ن) لیگ والوں سے بھی رابطہ ہے، مخدوم خسروبختیار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی جدو جہد میں منتخب اراکین اسمبلی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں، اگر حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق نہیں دیا تو حکمران جماعت کو جنوبی پنجاب میں کوئی خوش آمدید نہیں کہے گا۔
0 Comments