این اے 120 کے ضمنی الیکشن : کئی ماہ بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کا تہلکہ خیز انکشاف

این اے 120 کے ضمنی الیکشن : کئی ماہ بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کا تہلکہ خیز انکشاف





لاہور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں 29ہزار جعلی ووٹ ڈالے گئے ، جو لوگ مرچکے تھے دھاندلی کی ماسٹر مائنڈ جماعت (ن) لیگ نے ان کے ووٹ بھی کاسٹ کر ا دئیے ، عدالت کے حکم کے باوجود 29ہزار جعلی





ووٹ جن کا زمین پر کوئی وجود تک نہیں تھا کاسٹ ہو جانا الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ؟۔وہ گز شتہ رو ز لاہور ہائی کورٹ کے باہر جعلی ووٹوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا کے نمائند وں سے گفتگو کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہاکہ کلثوم نواز کی جانب سے جوجواب داخل کر ایا گیا ہے وہ الیکشن کمیشن کے الیکشن رولز 2017کے منافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ علی بابا چالیس چور اور نواز شریف مافیا جلد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے ، شریف فیملی کے بعد اب آصف علی زرداری کا نمبر لگنے والا ہے ، وہ بھی جلد قانون کی گرفت میں ہونگے 

Post a Comment

0 Comments